• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جہانگیرترین کی چوہدری برادران سے ملاقات، خیریت دریافت کی

جہانگیرترین کی چوہدری برادران سے ملاقات

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور اسحاق خان خاکوانی نے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملک کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں،مسئلہ کشمیر پر حکمت عملی بالمخصوص مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے سے پیدا ہونے والی صورت حال اور اپوزیشن جماعتوں کے کردار کے حوالے سے آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی۔جہانگیر ترین نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی اور صحت یابی کیلئے دعا کی۔بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چودھری ذوالفقار احمد سندھو کی قیادت میں وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت،پسماندہ علاقوں کی محرومیاں ختم کرنا ہمارا مقصد ہے ہم ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کو حل کرتے ہیں، آئندہ بھی ہماری کوشش ہے کہ پنجاب کے عوام کو صحت، تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

تازہ ترین