• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، شکاگو میں ہمسائے نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا

کراچی (نیوزڈیسک )امریکی شہر شکاگو میں ہفتے کی شب ایک شخص نے اپنے اپارٹمنٹ میں اسی عمارت میں رہنے والے اپنے چار ہمسایوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے پیش آیا، جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ہتھیار بھی برآمد کر لیا ہے۔ شکاگو کے میئر نے اس واقعے کے بعد اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ ذہنی مسائل کے شکار افراد کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین