• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ، وائی فائی کے ذریعے عوام کی جاسوسی کا فیصلہ

بنکاک(جنگ نیوز )تھائی لینڈ کی حکومت نے وائی فائی کے ذریعے عوام کی جاسوسی کا فیصلہ کیا ہے،تھائی لینڈ میں اب کافی شاپس پر عام لوگوں کے استعمال کے لیے ’وائی فائی‘ کی زیادہ سہولت میسر ہوگی۔ ساتھ ہی حکومت نے کافی شاپس سے کہا ہے کہ وہ آئندہ وائی فائی کے صارفین کا ریکارڈ رکھا کریں، اور یہ بھی ٹریک کیا کریں کہ آن لائن صارفین کن سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں جس کے بعد صارفین کی سرگرمیاں رپورٹ بھی ہونگی،یہ حکم نامہ ملک بھر میں نافذ العمل ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اقدام سے حکومت کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ لوگ انٹرنیٹ کی تیز ترسیل کو کن مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔وزارت برائے ’ڈیجیٹل اکانومی اینڈ سوسائٹی‘ نے کہا ہے کہ ایسے ڈیٹا کی ضرورت ہے تاکہ ’فیک نیوز‘ جھوٹی خبروںاور سائبر مجرمان تک بروقت پہنچا جا سکے۔ادھر حقوق انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ ’’اس قسم کے اوچھے حربوں کا مقصد سیاسی اختلاف رائے اور آزادی اظہار پر قدغن لگانا ہے۔

تازہ ترین