• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کو دو ذاتی اٹینڈینٹ رکھنے کی اجازت دی جائے، لطیف کھوسہ

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نےعدالت سے استدعا کی کہ زرداری صاحب کو دو ذاتی اٹینڈینٹ ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے، ہمارے لوگ جیل کے باہر اپنا خیمہ لگا لیں گے، صرف صبح اور شام اندر جا کر چیک کریں گے ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم آصف علی زرداری کو بیماری کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

کیس کی سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سابق صدر کی جان کو خطرہ ہے، طبی سہولیات ملنا ان کا حق ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ زرداری صاحب کو دل کی تکلیف ہوئی تو یہ لوگ اسپتال نہیں پہنچا سکیں گے کیونکہ اڈیالہ جیل سے اسپتال تک ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا ہے۔

لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میڈیکل بورڈ نے طبی سہولیات کے لیے زرداری کو پمز منتقل کرنے کا کہا جس کے بعد یہ لوگ ایک دن پمز لے کر گئے مگر دوسرے ہی دن جیل واپس منتقل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اس حکومت سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتے لیکن انہیں قانونی حق ملنا چاہیے۔

لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ زرداری صاحب کو دو ذاتی اٹینڈینٹ ساتھ رکھنے کی اجازت تو دیں، ہمارے لوگ جیل کے باہر اپنا خیمہ لگا لیں گے، صرف صبح اور شام اندر جا کر چیک کریں گے ۔

تازہ ترین