• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نہیں چاہتے خطے میں مزید خون خرابہ ہو، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ ایران کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ خطے میں مزید خون خرابہ ہو۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی خون خرابہ ہو، اگر دو برادر ملکوں میں غلط فہمی ہے تو دور کی جائے۔

شاہ محمود قریشی کی جیو نیوز سے گفتگو


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں آج پاکستان اپنا موقف پیش کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم کی ایرانی صدر سے بہت اچھی اور مثبت گفتگو ہوئی، وہ کل سعودی عرب جائیں گے تاکہ دو برادر ملکوں میں اگر غلط فہمی ہے تو دور کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت آج بھی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تازہ ترین