بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتری اسپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور سے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گئے، اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
8 بوگیوں پر مشتمل اسپیشل سکھ ٹرین 800 سے زائد مسافروں کو لے کر سٹی اسٹیشن پہنچی۔ ڈھول کی تھاپ پر یاتریوں کا استقبال کیا گیا اور مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔
کراچی سٹی اسٹیشن پہنچے پر سینیٹر انور لال ڈین نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا، انہوں نے سکھ رہنما سردار رمیش سنگھ کو ہار پہنائے۔
میڈیا سے گفتگو میں سردار رمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے خصوصی اقدامات کئے۔
لاہور سے پہنچنے والےسکھ یاتری اسپیشل ٹرین چلانے پر خوشی سے نہال تھے۔
بابا گرو نانک کی 550 ویں جنم دن کی مناسبت سے ٹرین کو مختلف بینرز سے سجایا گیا تھا۔