• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز بھٹی کے علاقے سے لاپتا 2 خواتین اور 8 سالہ بچے کا سراغ نہیں ملا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عزیز بھٹی کے علاقے سےگزشتہ20روز کے دوران دو خواتین اور آٹھ سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ، اہل خانہ کا الزام ہے کہ خواتین اور بچے کو اغواءکیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے افراد کا مقدمہ اور درخواست اغواءکی دفعات کے تحت عزیز بھٹی تھانے میں درج ہیں، پولیس نے بتایا کہ 25ستمبر کو مبینہ طور پر اغواءکی جانے والی طوبیٰ گھر سے کام پر جانے کے لیے نکلی تھی، ایف آئی آر میں مغویہ کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ نامعلوم ملزمان میری بہن کو اغواءکرکے لے گئے ہیں، پولیس کے مطابق غائب ہونے والی خاتون طوبیٰ کی بھابھی صغراں اور بھتیجا بھی چار اکتوبر سے لاپتہ ہیں۔

تازہ ترین