• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جن کی زبان سمجھی جاتی ہے وہ فضل الرحمٰن سے رابطے میں ہیں، میں نے کبھی نہیں کہا عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو


لاہور / ننکانہ صاحب(نمائندہ جنگ / مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ جن کی زبان سمجھی جاتی ہے اور جن کو رابطے کا سلیقہ آتا ہے، وہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔میں نے کبھی نہیں کہا کہ عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے،وہ چوروں کے خلاف عوام کے دیئے گئے ووٹ کی لاج رکھیں گے، مولانا کو بھی فیس سیونگ چاہئے،امید ہے وہ مان جائیں گے اورکوئی بہتر راستہ نکالیں گے،نوازشریف تنہا رہ گئے، شہبازشریف فیصلہ نہیں کر پا رہے، فضل الرحمن کو26 اکتوبر کو فائنل جواب دوں گا، دو ماہ پاکستانی سیاست کےلئے اہم ہیں،عمران خان نے مودی کو پھنسا دیا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے لاہور ریلوے سٹیشن پر فارمیسی،ویٹنگ ہال اور جناح ایکسپریس کی اکانومی کوچز کے افتتاح کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید احمدنےآزادی مارچ پر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ سرکاری رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو رابطوں کے ماہر ہیں وہ رابطوں میں ہیں جن کو رابطہ کرنا آتا ہے اور رابطے کا طریقہ اور سلیقہ آتا ہے اورجن کی زبان اور بات سمجھی اور سنی جاتی ہے وہ مولانا فضل الرحمان سےرابطے میں ہیںاور بات کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کو بھی فیس سیونگ چاہئے،امید ہے وہ مان جائیں گے اور کوئی بہتر راستہ نکالیں گے۔ان کو زیادہ لفٹ کرانا بھی غلط تھا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف تنہا رہ گئے ہیں، شہبازشریف فیصلہ نہیں کر پا رہے،دو ماہ پاکستانی سیاست کےلئے اہم ہیں، خواجہ آصف، سردارایاز صادق، احسن اقبال بہتری کےلئے کام کررہے ہیں۔میںنے پہلے ہی کہا تھا کہ اکتوبر ٗ نومبر اور دسمبر سیاسی انتشار اور خلفشار کے مہینے ہوںگے اور جونہی جنوری چڑھے گا عمران خان چھا جائیں گے۔اس لیے 23 سے 24اکتوبر تک اچھی خبریں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔شہبازشریف نہ ہاتھ آسمان پر لگا رہے ہیں اور نہ پائوں زمین پر لگا رہے ہیں ۔ میںفضل الرحمن کو26 اکتوبر کو فائنل جواب دوں گا ۔ گرفتاریاں سیاست میں اہم نہیں ہوتیں لیڈرز کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔ ڈنڈے دکھا کر مذہبی لوگوں کو خدارا ایسے پیش نہ کیا جائے ٗ پہلے ہی اسلامی مدارس پر بین الاقوامی طور دبائو ہے۔ وزیراعظم بدعنوان عناصر کوانجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایسی جگہ پھنسا دیا جہاں سے وہ نکل نہیں سکتے، عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا۔ قبل ازیں شیخ رشید احمد نے ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔

تازہ ترین