کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے گلشن اقبال کیمپس میں ایک طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے منگل کو وفاقی اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر الطاف حسین کی گاڑی روک لی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور ان سے بدتمیزی کی۔ تاہم سیکورٹی اہلکاروں کے آنے کے بعد طلبہ منتشر ہوگئے۔ واقعے کے خلاف انجمن اساتذہ اُردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے بدھ کو (آج) جامعہ اردو کے تینوں کیمپس میں کلاسز کی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کا شیخ الجامعہ سید الطاف حسین پر تشدد کے باعث اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین و افسران کے احتجاج کے باعث بدھ کو ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔