ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ بنچ نےڈی پی او مظفرگڑھ اور سی پی او ملتان کو عوامی راج پارٹی کی بس قبضے میں نہ لینے اور پٹشنر کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔فاضل عدالت میں پٹشنر اذن نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ایم ایس سی باٹنی کے سٹوڈنٹ ہیں ۔ طلبہ وطالبات کی سہولت کے لئے مظفرگڑھ سے یونیورسٹی تک فری بس سروس چلائی گئی تھی، ضلعی انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ یہ بسیں جمیعت علماء اسلام کے دھرنے میں استعمال ہونگی جس کی وجہ سے انتظامیہ گاڑیوں، بسوں اور ویگنوں کو قبضے میں لے رہے ہیں اس لئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ انتظامیہ کو مظفرگڑھ سے یونیورسٹی تک فری چلائی جانے والی بس کو قبضے میں لینے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔