آپ آف لائن ہیں
جمعرات11؍ ربیع الاوّل 1442ھ 29اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نوشہرو فیروز: کوچ الٹ گئی، 6 مسافر جاں بحق

سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث مورو کے قریب سڑک پر الٹ گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے میں کوچ میں سوار 6 مسافر جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت میں مسافر بس الٹ گئی،21 افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے حادثہ ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو الٹ جانے والی کوچ سے نکال کر انہیں اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس بھٹ شاہ سے آ رہی تھی جبکہ اس میں سوار مسافر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کر کے واپس آ رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید