گجرات (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلع ناظمہ سیدہ ثمینہ احسان اور ان کی نائبین زاہدہ اشرف اور ثروت سجاد نے گجرات میں ادویات کی کرپشن کے میگا سکینڈل او ر جعلی ادویات کی عزیز بھٹی شہید ہسپتال آر آئی سی یونٹ، بی ایچ یو ہسپتالوں میں فراہمی اور اس کے نتیجہ میں ہونے و الے جانی او رمالی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات فراہم کرنے والوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا ضروری ہے، اس معاملہ کی جوڈیشنل کمیشن کے ذریعے انکوائری ہونی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، بعد ازاں جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے ”کرپشن فری پاکستان مہم“ کے سلسلہ میں گجرات پریس کلب سے کچہری چوک تک ریلی نکالی، ریلی میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔