• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن جج کا گجرات جیل کا دورہ، 33 ملزموں کی رہا ئی کا حکم

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا گجرات جیل کا دورہ، 33 ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات خورشید حسن رضوی نے سینئر سول جج محمد اختر اور سول جج مسعود اصغر، ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر بابر جاوید ڈار کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 33ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا،سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر، ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ جیل ملک بابر بھی انکے ہمراہ تھے۔دورہ ڈسٹرکٹ جیل کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسیران کے مسائل سنے اور ان مقدمات کے جلد فیصلے کے لئے مختلف عدالتوں کو احکامات جاری کئے۔سیشن جج نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا اور کچن میں کھانے کا معیار چیک کیا، انہوں نے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، اورت کچن کا دورہ کیا۔
تازہ ترین