گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں جماعت اسلامی نے مظلومین کی داد رسی کیلئے فری لیگل ایڈ سیل قائم کر دئیے، جماعت اسلامی ضلع گجرات نے انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے غریب دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور بھاری بھرکم جرمانوں پر مظلوم دکاندارں کی داد رسی کیلئے گجرات او رکھاریاں میں فری لیگل ایڈ سیل قائم کر دیا ہے گجرات میں نبیلہ چیمبر احاطہ کچہری میں جماعت اسلامی کے وکلاء فری لیگل ایڈ فراہم کریں گے جو کہ مظلوم پسے ہوئے طبقات کو مفت قانونی امداد فراہم کریں گے کھاریاں میں بھی اسی طرح فری لیگل ایڈ سیل قائم کیا گیا ہے۔