گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں تحفظ ناموس رسالت ؐکانفرنس میں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر علماء سمیت 30 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے جلالپورصوبتیاں میں تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس میں اشتعال انگیز تقریرکرنے پر مولانا خادم حسین رضوی، آصف اشرف جلالی سمیت 30نامزد اور 25نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔