• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے


وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

گورنر سندھ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کے فور منصوبے میں گڑ بڑ اور قوم کا پیسہ ضائع کرے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا۔

سید مراد علی شاہ نے عمران اسماعیل کے بیان پر پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ گورنر کو کراچی کے فراہمی آب کے منصوبے کے فور اور نیسپاک معاملے کا علم نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وہ جو اخبارات میں پڑھتے ہیں،وہ بول دیتے ہیں،گورنر سندھ کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ایسا نیا پاکستان ،جس میں وزراء شہریوں کو بے روزگار کرنے کی بات کریں ،وہ قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے وژن کے عین خلاف ہے۔

اس سے قبل گورنر سندھ نے سندھ میں طرز حکمرانی پر تنقید کی اور کہا کہ نیسپاک نے کے فور کے راستے پر اعتراض کیا ہے، منصوبے میں گڑ بڑ اور قوم کا پیسہ ضایع کرنے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا چاہے وہ کتنا طاقت ور کیوں نہ ہو۔

تازہ ترین