• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی صفائی مہم مستقل حل نہیں، وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی صفائی مہم میں شہر سے کچرا اٹھایا جارہا ہے، تاہم یہ مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے، کراچی کو ایک مکمل نظام کی ضرورت ہے تاکہ کچرے کا کوئی بنیادی حل نکل سکے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ شہر میں پہلے ہی کچرے، سیوریج، ٹرانسپورٹ اور ڈینگی کے مسائل تھے، اب کتوں کا مسئلہ بھی کھڑا ہوگیا۔

سندھ حکومت کی صفائی مہم مستقل حل نہیں، وسیم اختر


میئر کراچی نے کہا کہ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ شہر میں ڈینگی کا مسئلہ بھی کھڑا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتوں کے کاٹنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں کو ویکسین فراہم کردی گئی ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ اگر کسی شخص یا بچے کو کتا کاٹ لے تو وہ فوراً عباسی اسپتال یا لانڈھی اسپتال میں جاکر ویکسین لگوالے ہم نے وہاں پر ویکسین پہنچادی ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف پہنچا نے کی ذمہ داری گورنمنٹ کی ہے، ہم اسے پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے کام لینا ہے تو ہمیں اختیارات اور وسائل دینے ہوں گے، ہم شہر میں ایک نجی این جی او کے ساتھ مل کر فیومیگیشن کروارہے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ لیاقت علی خاں جیسا اس قوم کوکوئی دوسرا لیڈر نہیں ملا، ہماری کوشش ہوگی کہ ان کے پیغام کو عملی جامہ پہنا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت علی خاں کی پاکستان کے لیے بہت قربانیاں ہیں اور تکمیل پاکستان میں ان کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔

تازہ ترین