مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہوگیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ ن حکومت مخالف تحریک میں ضرور شریک ہوگی۔
مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں نئے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے گرتی ہوئی معیشت کو بحال کرکے دکھایا اور 8.5 فیصد معیشت کو لا کر چھوڑا، جسے یہ حکومت 2 فیصد پر لے آئی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ آزادی مارچ میں شرکت کے معاملے پر پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، حکومت کے خاتمے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 18 اکتوبر کو شہباز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں آزادی مارچ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب سے انتقام لے رہی ہے، بلدیاتی اداروں کو برطرف کرکےجمہوریت پرشب خون مارا گیا۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ عدلیہ 58ہزار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ان کا حق واپس دلائے، معیشت ڈوب رہی ہے اور حکومت سے نجات کےلیے تحریک چلانا ہوگی۔