• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگس میٹرز کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری شروع

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو میں 147 بوگس میٹرز کی نشاندہی کرنے والے منظور حسین میٹر ریڈر سپروائزر کی درخواست پر ایف آئی اے اسلام آباد سرکل نے باقاعدہ انکوائری شروع کردی۔ منظور حسین نے محکمانہ طور پر کرپشن پر کارروائی نہ ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست دی تھی جس پر درخواست پر کارروائی کیلئے انٹی کرپشن سرکل کو ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں درخواست گزار کو گزشتہ روز بلایا گیااور اس کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین