ملتان(سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو کی زیر صدارت اجلاس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دےدی گئی۔ اس موقع پر کمشنر افتخار علی سہو نے ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اس میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔ میٹریل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، اجلاس میں ٹی ایچ کیو میاں چنوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ۔اس بارے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما سنٹر بھی بنایا جائے گا۔ ٹی ایچ کیو کی اپ گریڈیشن پر 10 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 9 کروڑ روپے کی لاگت سے مخدوم رشید تا بستی سہو 7 کلومیٹر کارپٹ روڈ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ وہاڑی روڈ 11 کسی تا گھڑیالہ موہنی پل 6 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کی منظوری دی گئی جس کی تعمیر پر 7 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اس موقع پر ترقیاتی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔