لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی جبکہ میاں شہباز شریف نے حاضری سے معافی کی درخواست کردی۔
دوسری جانب احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر پولیس نے صحافیوں پر تشدد کیا، تھپڑ مارے، دھکے دیئے اور موبائل فون توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس کی مزید سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید پندرہ روز کی توسیع کر دی۔