• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر سنگین جرم دہشت گردی نہیں ہوتا، چیف جسٹس کھوسہ

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے احاطہ عدالت میں قتل کرنے والے مبینہ دہشت گردی کے مجرم کالے خان کو بری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہر سنگین جرم دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، عدالت جلددہشت گردی کی تعریف کے بارے میں فیصلہ دیگی جس سے مختلف ابہام دور ہوجائینگے۔ بدھ کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے پیش ہوکرعدالت کوبتایا کہ کالے خان نے عدالتی احاطہ میں مقتول غلام محمد کو قتل کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے اسے سزائے موت سنائی تھی جس کو ہائیکورٹ نے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔
تازہ ترین