• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سال قبل انتقال کر گئے 2 افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد میں محکمۂ انہار کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، 10 سال قبل انتقال کر جانے والے 2 افراد سمیت بزرگ کے خلاف نہری پانی کی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق محکمۂ انہار کی جانب سے چک 4 ج ب میں کاشتکاروں کے خلاف تھانہ نشاط آباد میں نہری پانی کی چوری کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

اہلِ دیہات کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کئی سال قبل انتقال کرچکے ہیں، مقدمے کا ایک نامزد ملزم سلامت علی 2009ء میں جبکہ اصغر عرف اختر 2010ء میں انتقال کرچکا ہے، جبکہ تیسرا ملزم بھی 73 سالہ بزرگ ہے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ محکمۂ پانی چوری میں ملوث اصل ملزمان تلاش کرنے کے بجائے فوت شدگان اور بے گناہوں کے خلاف فرضی کارروائی کر رہا ہے۔

تازہ ترین