وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حکومت کو گھر بھیجنے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریاست کو حق ہے کہ وہ ڈنڈا اٹھائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27 اکتوبر کشمیریوں سے یک جہتی کا دن ہے، حکومت اس قومی یک جہتی کو پارا پارا کرنے کی سازش برداشت نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: مولانا کا مارچ چوروں کی آزادی کیلئے ہے: فردوس عاشق
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ سیاسی پنجہ آزمائی کا حل بھی سیاسی ہی ہوتا ہے، احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور قانونی حق ہے، تاہم مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہو گی۔