• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے مزاحمت کرنا ہو گی، بزنجو

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے مزاحمت کرنا ہو گی، بزنجو


نیشنل پارٹی کے سر براہ میر حاصل بزنجو نے حکومت کو گھر بھیجنے کا طریقہ بتا دیا۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر مزاحمتی احتجاج کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میر حاصل بزنجو نے کہا کہ جلسہ کرکے واپس آ جانے سے حکومت نہیں جاسکتی، حکومت کو گھر بھیجنے کےلیے مزاحمت کرنا ہو گی، سڑکیں بلاک کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو گرانے میں ہم اپنی پوری طاقت لگادیں گے، جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شامل ہوں گی۔

میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ان کی کابینہ میں کوئی بھی الیکٹڈ ممبر نہیں ہے بلکہ ان کی جگہ سب کے سب ہی سلیکٹڈ ہیں۔

تازہ ترین