گوادر(نمائندہ جنگ) گوادر ماسٹر پلان کے منصوبہ کی منظوری 2050تک دیدی گئی، گوادر شہر کی پرانی آبادی کو ری لوکیٹ نہیں کیا جائیگا، شہر کی قد یمی حیثیت کو مزید مسلمہ بنانے کے لئےتاریخی مقامات کی تز ئین و آرائش کی جائے گی، پہلے سے قائم فٹ بال اور کرکٹ اسٹیڈ یم کو جد ید خطوط پراستوار کیا جائے گا، سیوریج لائن منصوبے کا پہلا فیز رواں سال میں مکمل کیاجائیگا، 75کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج لائن کے دوسر ے فیز کا منصوبہ شروع کیا جائے گا،گوادر کوتربت ماڈل سٹی کی طرز پر ترقی دی جائے گی، ماحولیات کے تحفظ کے لیےگرینری کوفروغ دیا جائے گا، گر ینری کے لئے مختص جگہ پر شجر کاری کی جارہی ہے اور درخت اگائے جارہے ہیں اور گر ین بیلٹ بھی بنا یا جارہا ہے تاکہ سر سبز اور شاداب گوادر کو سامنے لا یا جا سکے۔