سکھر (بیورورپورٹ) لاڑکانہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الانس جی ڈی کے امیدوار معظم عباسی نے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل سومرو کو شکست دے دی۔
تمام پولنگ اسٹیشن 138 کے نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی نے 31557 ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل سومرو نے 26021 ووٹ حاصل کئے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے ہیں لاڑکانہ میں جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی کی غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی کے بعد معظم عباسی کی رہائش گاہ پر جشن منایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ جی ڈے اے کے معظم علی خان نے 2018ء کے عام انتخابات میں اسی نشست پر پیپلزپارٹی کی نداکھوڑوکو10381ووٹوں سے شکست دی تھی‘ معظم علی خان نے 32206 جبکہ نداکھوڑونے 21825ووٹ حاصل کئے تھے ۔
بعدازاں معظم علی خان کو سپریم کورٹ نے اثاثے چھپانے پر ڈی نوٹیفائی کردیاتھا۔ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے نے معظم علی خان کو دوبارہ میدان میں اتارا۔اس بار انہوں نے 31557جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل سومرونے 26021ووٹ حاصل لئے ۔
اس طرح انہوں نے اس بار 5536ووٹوں کے فرق سے الیکشن جیتا۔معظم علی خان کے ووٹوں میں تقریبا 700ووٹوں کی کمی آئی جبکہ پیپلزپارٹی نے 4ہزار ووٹ زیادہ لئے ۔