• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو سٹاک کےفروغ کیلئےتمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے،مٹھا کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر لائیو اسٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار لائیو اسٹاک ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے ایکسپو کو کامیاب بنانےمیں میڈیا ساتھ دے۔یہ بات انہوں نے سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی ، وزیراعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ میر اعجاز سنجرانی کے ہمراہ جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈی جی پی آر شاہ عرفان غرشین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک اورمالداروں کی بہتری کیلئے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے آنیوالے دنوں وقت میں مثبت نتائج برآمد ہونگے ، انہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک اہم شعبہ ہے اورہمارے عوام کی اکثریت کا دارومدار اس شعبے سے وابستہ ہے لیکن ماضی کی حکومتوں نے اسےنظر انداکیالیکن ہم لائیو سٹاک کوفروغ دینے کے لئےتمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ اس جانب بھی توجہ دی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ اعجاز سنجرانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں اس وقت صوبے کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ایکسپو سے ہمارا مقصد باہر کےلوگوں کو یہاں لانا ہے۔
تازہ ترین