• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا: فردوس عاشق

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کل کا ضمنی انتخاب اس امر کا ثبوت ہے کہ لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان اپنے بیان میں لاڑکانہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات اور اس کے نتائج، جی ڈی اے کے امیدوار کی جیت اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شکست کے حوالے سے تبصرہ کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بلاول! عوام نے آپ کو مسترد کردیا، فردوس عاشق

انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کا رونا رونے والوں کا بیانیہ پنکچر ہو گیا، لاڑکانہ میں ہونے والی شکست ان کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ضمنی انتخاب نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کے لیے نشانِ عبرت ہے۔

تازہ ترین