لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ کل ہونے والے ضمنی الیکشن میں ہمارے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔
سانحہ کارساز کو 12سال مکمل ہونے پر سعید غنی نے محمود آباد قبرستان میں شہدائے سانحۂ کارساز کی قبروں اور کارساز میں دھماکے کے مقام پر فاتحہ خوانی کی۔
یہ بھی پڑھیئے: لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا: فردوس عاشق
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں حکومتی مشینری استعمال نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج شام سانحۂ کارساز کی یاد میں ہونے والے جلسے میں شہدائے کار ساز کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: ملک میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی کمی ہے: سعید غنی
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ سانحۂ 18 اکتوبر کی باعث طاقتیں ہی 27 دسمبر واقعے میں ملوث ہیں، پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔