• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کشمیر کی بجائے مولانا کی خبریں دے رہا ہے، شیخ رشید

میڈیا کشمیر کی بجائے مولانا کی خبریں دے رہا ہے، شیخ رشید


وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ پاکستان کا میڈیا کشمیر کی بجائے مولانا فضل الرحمٰن کی خبریں دے رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے رائیونڈ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے وہاں ریلوے اسٹیشن کا افتتاح بھی کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے کہتا ہوں کہ سیاستدان مذاکرات سے انکار نہیں کرتے، مذاکرات بند ہوں تو حادثات ہوتے ہیں، پراسس رک جاتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیر کا دن ہے، مولانا فضل الرحمٰن اس روز مودی کو برا بھلا کہنے کا موقع نہیں دے رہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن بتائیں کہ حکومت نے کونسی غلطی کی ہے کہ وہ اسے گھر بھیجنا چاہتے ہیں؟

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون شروع ہوا تو ایک لاکھ نوکریاں دے کر دکھاؤں گا، کسی وزیر کے خلاف کچھ نہیں کہتا، اگر نوکریاں نہ دیں تو پھر پوچھنا۔

یہ بھی پڑھیئے: انتشار پھیلا تو ذمہ دار مولانا ہوں گے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی مسافر اور فریٹ ٹرینیں منافع میں چل رہی ہیں، 38 نئی مسافر ٹرینیں چلا کر ریکارڈ قائم کیا، مسافر کوچز نئی آئیں تو ٹرینوں کی تعداد 150 کر دوں گا۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ریلوے نے نئی بھرتی شروع کی تو حکمِ امتناعی آ گیا، میرے خلاف جعلی بھرتیوں کا الزام درست نہیں، حقائق پیش کروں گا، نئی بھرتیوں کے حوالے سے کہتا ہوں کہ مزدور مزدور کا دشمن ہے۔

تازہ ترین