• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی پر گفتگو غداری ، مذہب پر بات سے کفر کے فتوے لگتے ہیں، فرحت بابر

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی، فکری، حقیقی مباحثے اور اظہار رائے کی آزادی نہیں، قومی سلامتی پر گفتگو غداری اور مذہب پر بات کریں تو کفر کے فتوے لگتے ہیں،جمعہ کو پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے اشتراک سے فلسفیانہ مطالعے پر مبنی ملک کے پہلے "اسلام آباد سرکل" کی پہلی نشست کا انعقاد کیا گیا... اس موقع پر معروف ماہر طبیعیات اور شاعر ڈاکٹر حامد سلیم کی تصنیف "سائنس:تلاش حق" کا اجراء کیا گیا.... فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ملک میں فلسفیانہ سوچ، تنقیدی مباحثوں کی ترویج ناگزیر ہے، اہل قلم کی قلابازیاں، اہل علم کی بدحواسیاں، اہل اقتدار کی بدعنوانیاں تو روزانہ سنتے ہیں لیکن اہل ایمان کی بے ایمانیاں جرات اظہار کا نادر نمونہ ہے.گزشتہ روز امریکا کے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کو ہوائی اڈے سے باہر نہیں آنے دیا گیا، فلاں صاحب کی پریس کانفرنس کو نہیں دکھا سکتے کیونکہ حکم ہے کہ نہ دکھایا جائے... انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی فضاء ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کہتی ہے کہ رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھے گی..خاوند کا حق ہے بیوی کو مارے، سندھ میں قانون سازی کے ذریعے بچی کی شادی کی عمر کو 18 سال کرنے کی تو اسلامی نظریاتی کونسل نے مخالفت کی۔
تازہ ترین