راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نمائندہ ) موسم سرد ہونے کے باوجود ڈینگی مچھر پر قابو نہیں پایا جاسکا۔غیر سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 127شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو ئی ۔رواں سیزن میں 9288 شہری ڈینگی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 111 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔راولپنڈی کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اب تک542 ڈینگی کے مریض موجود ہیں جن میں 372کنفرم ڈینگی کے کیسزہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 200 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 107راولپنڈی سے93اسلام آباد سے تھے ۔بے نظیر ہسپتال میں گزشتہ روز194 مریض داخل تھے ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 112جبکہ ہولی فمیلی ہسپتال میں گزشتہ روز240مریض داخل تھے۔ بڑی تعداد میں مریض ڈسچارج بھی کئے گئے۔