مردان( نمائندہ جنگ ) مردان میں خون کی ہولی ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا لرزہ خیز قتل ، 5 مرلے کے مکان کے تنازع پر گوجر گڑھی میں مسلح چچا زاد بھا ئیوں نے گھر میں گھس کر گولیوں کی بوچھاڑ کردی ، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے ،جان بحق ہونے والوں میں ماں، 3 بیٹے اور کم سن پو تی شامل ہے،لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔ افسو سناک واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ گوجرگڑھی نوے کلی میں رونماہوا ۔