آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بابو سر ٹاپ میں برفباری،ٹریفک کی آمد مکمل بند

سکردو(صباح نیوز) بابوسرٹاپ میں برفباری ہوئی اور ٹریفک کی آمدورفت مکمل طورپر بند ہو گئی مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں بارش ، موسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بابو سر ٹاپ پر اب تک 8 انچ برف پڑ چکی جس کے وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی،گلتری،شیلہ گائوں اور دیوسائی میں برفباری ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ، سرگودھا شہر اور گردو نواح میں بھی بادل جم کر برسے ہیں، جبکہ لکی مروت اور آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید