• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کے بجائے ہوش سے کام لینے کی ضرورت ہے، بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات ایسے نہیں کہ یہاں احتجاج کی سیاست کی جائے، جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لینا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں ہے یہ وقت قوم کو یکجا کرنے کا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاک دھرتی کے قرض کو اُتارنے کے لئے سب کو ایک ہونا ہے اور سیاسی قوتوں پر بھی اس قرض کی ادائیگی کی بھاری ذمہ داری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جوش کی نہیں بلکہ ہوش کی ضرورت ہے، یہ ملک افراتفری کی سیاست سے آگے نہیں جا سکتا، قوم کی خوشحالی کیلئے منفی سیاست سے قطع تعلق ہونا ہوگا۔

تازہ ترین