• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان21 اکتوبر 2019 پیر کو (آج) ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

وزیراعظم عمران خان دوپہر 12 بجے کراچی آمد کے بعد کراچی میں مصروف دن گزاریں گے وہ حب میں چائنہ پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ گورنر ہاؤس کراچی میں شہر کے مسائل کے حل کے لیے گورنرسندھ، وفاقی وزرائے اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور مشاورت کریں گے۔

وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں سندھ انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کا اجلاس ہوگا، وفاق کے زیرِ انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیشرفت رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائےگی۔

وزیراعظم کو کراچی پیکج کے تحت تجویز کردہ اسکیمز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں ہوگا، جی ڈی اے اور دیگراتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوگی جبکہ ایم کیوایم کے وفد کی بھی وزیراعظم سےملاقات کا قوی امکان ہے۔

اتحادی جماعتوں کے وفود وزیراعظم سے سندھ کی صورتحال پرمختلف امور پر تبادلہ خیال اور سندھ کی ترقی کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کو کراچی سمیت صوبے بھر میں وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور اتحادیوں جماعتوں سے رابطوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین