• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مقدما ت میں 29ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب و منشیات ، بغیر تھانے اندراج کے جائیداد کرایہ پر دینے،گیس ری فلنگ ، اشتہاری کو فرار کرنے،بھیک مانگتے اور نازیباحرکات کے مقدما ت میں ملوث29ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے،ملزمان میں شاہد ، عمران ،عثمان ، بلاول ، نذیر ، مختیار ،علی رضا، عبدالرؤف ، اختر، خورشید ، حنیفو، کنول، نزیاں، عارفہ، مہناز ، غزالہ ، کبیر ، ناصر ، یونس، صبا ، امان فاطمہ، حنیف، سردار، افتخار، راشد، سمیع اللہ، اشرف، عابد اور شفیق شامل ہیں، جبکہ مختلف مقدمات میں 19 ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے،فاضل عدالت نےغیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کے مقدمات میں ملوث 6 ملزموں ساجد سعید، ذوالفقار، سجاد، وقاص، عمران اور ثمر عباس کو 30 30 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، جوائے کے5 ملزموں ناصر، ہاشم، ایاز، مقصود اور ایوب ، ناجائز اسلحے کے 5 ملزموں ابراہیم ، عارف ،جعفر ، اللہ ڈتہ، عدنان کو30،30 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت نے تیزرفتاری کے 2 ملزموں ارمغان ظہور اور شاہد سلیم جبکہ ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع کے ملزم جمیل کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین