مولانا فضل الرحمٰن کا اے این پی رہنما ایمل ولی خان سے کہنا ہے کہ حکومت غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے، مولانا عبد الغفور حیدری کی سربراہی میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بتایا کہ حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے بتایا کہ مذاکرات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے: جے یو آئی (ف) کے 2 علماء اسلام آباد سے گرفتار
اس موقع پر ایمل ولی خان نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کو یقین دلایا کہ اے این پی اسفندیار ولی خان کے حکم کے مطابق آزادی مارچ میں شرکت کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے تھے۔