• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

وزیر اعظم کراچی پہنچ گئے


وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اپنے مختصر دورے پر وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور وزراء سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم دورہ کراچی میں ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈے اے کے وفود سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔

ظہرانے کے بعد وزیراعظم حب بلوچستا ن جائیں گےجہاں وہ چائنا حب پاور جنریشن کمپنی کے 1320 میگا واٹ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

تازہ ترین