• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے1320 میگا واٹ پاور اسٹیشن کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے1320 میگا واٹ پاور اسٹیشن کا افتتاح کردیا


وزیراعظم عمران خان نے 1320 میگا واٹ کے پاور اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: خالد مقبول نے وزیراعظم کے سامنے بنیادی مطالبات رکھ دیے

وزیراعظم نے حب میں پاور اسٹیشن کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1320 میگا واٹ کا یہ منصوبہ سی پیک کے تحت پہلا مشترکہ منصوبہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، اسی وجہ سے لوگ پاکستان نہیں آرہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ تھوڑے سے لوگوں نے پیسا بنانے کے لیے ملک کو لوٹا، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھر کول میں 185 ارب ٹن کوئلہ پڑا ہے، بلوچستان میں دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر ہیں، اس صوبے کو فشریز سے ہی ڈیولپ کیا جاسکتا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنے مستقبل کے لیے ملک ميں صاف شفاف گورننس دینی ہے، سی پیک اتھارٹی کا مقصد ہی یہ ہوگا کہ وہ سی پیک پروجیکٹ کو فالو کرے اور رکاوٹیں دور کرے۔

تازہ ترین