• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہیں، عمران خان

سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہیں، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے ممبران سندھ اسمبلی سے ملاقاتوں میں کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، وفاق اپنے وسائل کے مطابق حصہ ڈال رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کراچی کے مسائل کا حل نکالنے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت کو تاریخ کا سب سے بڑا معاشی خسارہ ورثے میں ملا، لیکن اب ملک کی معاشی صورتحال بہت حد تک بہتر ہوچکی ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پرحکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور اپنے بنیادی مطالبات ان کے روبرو رکھے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے آج کراچی پہنچے تھے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

تازہ ترین