• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان سےگورنر ہاؤس کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد نے ملاقات کی۔

سینیٹر مظفر حسین کی سربراہی میں ہونے والی ملاقات میں لاڑکانہ سے نومنتخب ممبر سندھ اسمبلی معظم عباسی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سندھ کے سیاسی معاملات، صوبے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی ۔

وفد نے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ احساس اور صحت انصاف پروگرامز کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائےگی۔

تازہ ترین