آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍شوال المکرم 1441ھ 5؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

راحت اور عاطف سعودی عرب میں ساتھ پرفارم کریں گے

راحت فتح علی، عاطف اسلم سعودی عرب میں پرفارم کریں گے


نامور پاکستانی گلوکار اُستاد راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم رواں ماہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ایک فیسٹیول میں پرفارم کریں گے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تحت رواں ماہ 11 اکتوبر سے ’ریاض سیزن‘ نامی ثقافتی، میوزیکل و تفریحی میلے کا آغاز ہو چکا ہے جس میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ریاض سیزن میں  25اکتوبر کو پرفارم کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید