• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

داخلی سیکورٹی آپریشنز کیلئے بلوچ رجمنٹ کا کردار مثالی ہے، آرمی چیف

ملک میں داخلی سکیورٹی آپریشنز کیلئے بلوچ رجمنٹ کا کردار مثالی ہے، آرمی چیف


ایبٹ آباد(ٹی وی رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں داخلی سکیورٹی آپریشنز کیلئے بلوچ رجمنٹ کا کردار مثالی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی۔پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر )کے مطابق بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد میں منعقدہ تقریب میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیج لگائے۔اس موقع پر آرمی چیف نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ رجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک میں داخلی سکیورٹی آپریشنز کیلئے بلوچ رجمنٹ کا کردار مثالی ہے۔ بلوچ رجمنٹ کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگارشہدا پر پھول بھی رکھے۔

تازہ ترین