• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کے جائز مسائل حل کئے جائیں:سی ای او ریلوے

ملتان(سٹاف رپورٹر )سی ای او پاکستان ریلوے اعجاز احمد اورڈی ایس ریلوے ملتان امیر داؤد پوتا سے ڈویژنل صدر ورکرز یونین سی بی اے ورکشاپس ملک بشیر احمدنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،وفد میں رانا افضل ،اسد بھٹی ،عرفان حیدر خان ،حاجی منصور،حاجی رمضان جٹ اور ویلفیئر انسپکٹر عزیز اللہ نیازی بھی موجود تھے،ملک بشیر احمد نے سی ای او کوریلوے ملازمین کے اجتماعی اور انفرادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کا مطالبہ کیا،جس پر سی ای او ریلوے نے ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے کے لئے ڈی ایس ریلوے ملتان کو ہدایات جاری کیں ۔
تازہ ترین