سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر تشویشناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار سے کم ہوکر 7 ہزار پر آگئی تو انہیں دوبارہ پلیٹ لیٹس یونٹ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت سے متعلق مانیٹرنگ اسپتال میں مسلسل ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی معاونت کےلیے ایک ڈاکٹر اسلام آباد اور ایک کراچی سے بلایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:نواز شریف کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
نواز شریف کے طبی معائنے کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، جس کے سربراہ سمز کے پرنسپل پروفیسر محمود ایاز ہیںدیگر ارکان میں سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرو لوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن شامل ہیں۔
گزشتہ روزنواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی تعداد تقریباً2ہزار تک پہنچی تھی تو انہیں پلیٹ لیٹس کی 3 بوتلیں لگائی گئی ،جس کے بعدان کی طبیعت میں بہتری آئی اور پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ۔