اسلام آباد ( وقائع نگار) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹی سمیت ہر جگہ سگریٹ نوشی ،شیشے اور تمباکو کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جیسے علماء کرام کو چاہیے کہ وہ صرف سیاست اور کرسی کی تلاش کی بجائے سگریٹ کے نقصانات اور استعمال کی روک تھام کے لئے فتوی دیں ،حکومت نے سگریٹ کے استعمال کو کم کرنے کے لئے ٹیکس کی شرح بھی بڑھا دی ہے اور سگریٹ کے اوپر کینسر زدہ تصویر کا سائز بھی بڑھا دیا ہے ۔وہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کی ویمن ونگ کی جانب سے سمینار سے خطاب کر رہیں تھیں ۔پناہ کے صدر مسعودالر حمن کیانی،سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن ،ایم این اے عظمی ریاض، ایم پی اے مس تفشین،ایم پی اے شاہدہ ملکہ، ایم پی اے مس فرح آغا ودیگرنے شرکت کی۔