• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسکو مردان سرکل کی کنڈوں‘ بجلی چوری اور نادہندہ گان کیخلاف کارروائی

پشاور (نیوز ڈیسک) بجلی چوری اور بقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں‘ بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں گھریلو صارفین سے 3.511 ملین روپے‘ کمرشل صارفین سے 0.317 ملین روپے‘ انڈسٹریل صارفین سے 0.9 ملین روپے‘ منقطع شدہ صارفین سے 0.081 ملین روپے‘ بجلی چوری پر جرمانہ کی مد میں 0.053 ملین روپے اور مجموعی طور پر 4.052 ملین روپے کی ریکوری کی۔ کارروائی کے دوران 16 کنڈے ہٹائے گئے۔ 39 میٹر بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے۔ 15 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کر دیا گیا۔ 88 میٹروں کو پولز پر شفٹ کر دیا گیا۔ 21 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے۔100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اور چیکنگ کی گئی،19 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دی گئیں۔ کنڈوں اور بجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا گیا کہ بجلی چوری قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی۔ کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا جائے گا۔
تازہ ترین