• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نواز شریف کی صحت کے معاملے پر غیر سنجیدہ ہے، خواجہ آصف

حکومت نواز شریف کی صحت کے معاملے پر غیر سنجیدہ ہے ، خواجہ آصف


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف باہر علاج کرانا چاہیں تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہو گا، حکومت نےان کی صحت کے معاملے پر غیر سنجیدگی دکھائی جسے کبھی نہیں بھولیں گے۔

احسن اقبال کہتے ہیں کہ نوازشریف کو نیند سے جگا کر بتایا گیا کہ ان کی بیٹی کو واپس جیل لے کر جارہے ہیں۔

ماڈل ٹائون لاہور میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صحت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے بڑے ایک بار پھر سر جوڑ کربیٹھ گئے۔

پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ نوازشریف کی صحت کا معاملہ گمبھیر ہے، اللّٰہ شفا دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قانونی اور عدالتی جنگ جاری رکھیں گے، نواز شریف قوم کے سامنے کہناچاہتے ہیں کہ فلیٹس یا پیسوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوا زشریف کے لیے ذہنی دباؤ زہرِ قاتل ہے، مگر حکمرانوں کی چھوٹی سوچ پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو صبح واپس جیل نہ بھیجا جاتا تو کون سی پاک بھارت جنگ چھڑ جاتی۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا شیڈول نوازشریف کی بیماری کے باوجود قائم و دائم ہے، پارٹی نوازشریف کے حکم پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔

تازہ ترین